اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے 5سال بعد ایران کے مقدس شہر مشہد کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ پہلی پرواز 165مسافروں کو لے کر روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن نے 5 سال کے وقفے کے بعد مشہد کیلئے پروازیں شروع کردیں۔ پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے لاہور سے 165 مسافر مشہد روانہ ہوئے۔
وزیر اعظم کا منی بجٹ سے قبل اتحادی جماعتوں سے ملاقات کافیصلہ
5 کروڑ تک کا قرضہ مل سکتا ہے، نوجوان ٹیک کمپنیاں شروع کریں: گورنر سندھ
ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ مشہد کی پروازیں پہلےسے شروع کی گئی نجف، بغداد اور دمشق کی طرف پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں۔
قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا کہ مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی پی آئی اے کے ذریعے تمام مقدس مقامات تک رسائی ممکن ہوگئی ہے۔
سی ای او، پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کیلئے چلائی جارہی ہیں جبکہ براہِ راست پروازوں کا آغاز زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔
ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ زائرین کو آسان سفر کی سہولت میسر آگئی۔