پی آئی اے نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کر دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کر دیئے
پی آئی اے نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کر دیئے

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کردیے۔ مالیاتی رپورٹ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمع کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2020 کی مالیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا خسارہ 52.6 ارب روپے سے کم ہوکر34.64 ارب رہ گیا، سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے پی آئی اے کی آمدنی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

31دسمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں آمدنی 94.98 ارب رہی۔مالیاتی رپورٹ کے مطابق سال2019 میں پی آئی اے کی آمدنی 147ارب 50 کروڑ روپے تھی۔

پی آئی اے کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اخراجات سال 2020 میں 5ارب 70 کروڑ روپے رہے جبکہ مالی سال2019 میں ایڈمنسٹریٹر اخراجات 6ارب 20 کروڑ روپے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرکرافٹ فیول کی خریداری میں بھی اخراجات میں کمی ہوئی، پی آئی اے نے سال 2020 میں ایئرکرافٹ فیول کی مدمیں 21.15 ارب خرچ کیے جبکہ 2019میں پی آئی اے نے ایئرکرافٹ فیول کی مد میں 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کاسرکاری و نجی جامعات کے طلباء کو4 کروڑ کی اسکالر شپ دینے کا اعلان

Related Posts