کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت مسافروں پر 2000 درہم کی رقم ساتھ رکھنا لازمی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا۔ رقم ساتھ رکھنا، واپسی کا تصدیق شدہ ٹکٹ اور جس کے پاس ٹھہرنا ہے، اس کا مکمل پتہ بتانا شرائط میں شامل ہے۔
وزٹ ویزہ پر یو اے ای جانے والوں کو کم از کم 2000 درہم رکھنا لازمی ہوں گے۔ شو منی کے علاہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ ہوٹل کی بجائے کسی کے پاس ٹھہرنے کی صورت میں رہائشی پتے کی تفصیلات لازمی فراہم کرنا ہوں گی۔
پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بورڈنگ سے قبل پاکستانی امیگریشن حکام مسافروں کا شرائط پر عملدرآمد چیک کرسکتے ہیں۔ اگر کوئی شرائط پر پورا نہ اتر سکے تو اسے عرب امارات سے واپس پاکستان بھیجا جاسکتا ہے۔ مسافر تمام شرائط پر عمل ضرور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی نااہلی، کورونا سے متاثرہ مسافر سعودی عرب پہنچ گیا