کراچی: پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر سے یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
سول ایوی ایشن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جو سول ایوی ایشن کے اہم شعبہ جات کا مکمل آڈٹ کرے گی، ایاسا کی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ اور ائیر وردیننس کا بھی اسسمنٹ کرے گی۔
ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ سی اے اے کی یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی اسسمنٹ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ایاسا کی ٹیم ائیر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ کرے گی۔
ترجمان کے مطابق کامیاب اسسمنٹ کے بعد پی آئی اے کی یورپ اوربرطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس پہلے سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر
یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کے ایس ایم ایس، فلائٹ اسٹینڈرڈ کا اسسمنٹ کریگی، یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے کی شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر شعبوں کا بھی اسسمنٹ کریگی۔