پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے پروازیں آج سے شروع ہوں گی، تیاریاں مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کر دیئے
پی آئی اے نے مالی سال 2020 کے نتائج جاری کر دیئے

 قومی ائیر لائن (پی آئی اے) سعودی عرب کیلئے پروازیں آج سے شروع کرے گی جو لاہور،کراچی اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کو رواں ماہ پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت ملی جس کے ساتھ ہی قومی ائیر لائن میں بکنگ شروع کی گئی۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ہفتہ وار صرف 13 پروازیں آپریٹ ہورہی تھیں۔

بعد ازاں قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے سعودی حکومت سے مزید 28 پروازوں کیلئے اجازت طلب کی،  جس پر سعودی ایوی ایشن نے 13 پروازوں کیلئے ہامی بھر لی۔ قومی ائیر لائن کی تمام پروازوں پر 67 فیصد سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے گی۔

اقامہ ہولڈرز کے حوالے سے پی آئی اے نے سعودی حکومت سے درخواست کی کہ پاکستانیوں کے ان اقاموں کی مدت میں توسیع کی جائے جن کی میعاد 30 ستمبر کو ختم ہوگی، بکنگ کیلئے مسافروں کے رش میں اضافہ جاری ہے۔

سعودی بس کیلئے قومی ائیر لائن کی ائیر بس 320 اور 777 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ مسافروں کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ماسک پہننے اور تمام تر پابندیوں کو ملحوظِ خاطر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)نے اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکیج متعارف کرواتے ہوئے 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کردیا۔

رواں ماہ 4 ستمبر کو پی آئی اے نے  دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا۔قومی فضائی کمپنی نے 35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی 

Related Posts