پی آئی اے کی پرواز کویت میں پھنسے 126 پاکستانیوں کو وطن واپس لے آئی

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA flight brings back 126 stranded Pakistanis from Kuwait

ملتان : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی ایک اور خصوصی پرواز کویت میں پھنسے ہوئے 126 پاکستانیوں کو واپس لے آئی،ملتان پہنچنے پر مسافروں اور عملے کو قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا۔

کویت میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث سیکڑوں پاکستانی لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوکریوں سے برخاست ہونے کے بعد وطن واپسی کے منتظر تھے۔

ملتان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد قومی ایئر لائنز کے طیارے میں اسپرے کیا گیا اور مسافروں کو اسکریننگ کے عمل سے گزارنے کے بعد قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا۔

قرنطینہ سینٹر میں کویت سے آنیوالے مسافروں  کے ٹیسٹ لئے جائینگے اور کورونا سے متاثر ہونیوالوں کو علاج کیلئے اسپتال جبکہ باقیوں کو گھروں کو بھیج دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

یہاں یہ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں  ہزاروں پاکستان وطن واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں جبکہ پی آئی اے کی طرف سے بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts