طیارہ حادثہ: آئی ایس پی آر نے 97 ہلاکتوں کی تصدیق کردی، دو افراد زیر علاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Airbus team arrives in Karachi to investigate PIA plane crash

کراچی : آئی ایس پی آر نے طیارہ گرنے کے مقام پر امدادی اور بچاؤ کا کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ہے،ملبے سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، حادثے میں زندہ بچ جانے والے دو افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق حادثے کے شکار 66 افراد کی لاشیں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمنتقل کی گئیں جبکہ 31 افراد کی لاشیں سول اسپتال میں ہیں ۔اب تک 19 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے۔

ادھر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے بھی حادثے کی جگہ کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں نے آرمی چیف کی ہدایت پر ریسکیو آپریشن میں معاونت کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جو PK-8303 کے مسافروں کے لواحقین کو معلومات سے آگاہ رکھنے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کرتا رہے گا۔

گذشتہ روز چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا تھا کہ سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کراچی میں طیارہ حادثے کے المناک واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔

پی آئی اے کے سربراہ کاکہنا تھا کہ ہوائی جہاز پرواز کے لئے مکمل طور پر فٹ اور محفوظ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پائلٹ دنیا کے بہترین پائلٹس ہیں اور کیبن عملہ بھی تجربہ کارتھا اور ساتھ ہی طیارے کا باقاعدگی سے معائنہ بھی کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:مے ڈے ،مے ڈے: پائلٹ اور کنٹرول ٹاور کی آخری گفتگو

ارشد ملک نے بتایا کہ رہائشی علاقے میں رات کے وقت مشکلات کے باوجود امدادی کارروائی زوروں پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے اپنے ہوٹل خالی کردیئے ہیں۔

Related Posts