پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے،شیری رحمن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے،شیری رحمن
پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے،شیری رحمن

کراچی:پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ ادارے کا اصل مسئلہ حکومت کی نااہلی اور ہوائی جہاز کی کمی ہے، پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے بزنس منصوبہ سے متعلق اپنے ردعمل میں سینٹرشیری رحمن نے کہاکہ حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو کریش کردیا۔

لائسنس گیٹ کے بعد ای یو کے دارالحکومت میں پی آئی اے گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کے اثاثوں کو دوست احباب کی کمپنیوں کے ذریعہ بیرون ملک فروخت کیا۔

اب یہ پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنا رہے ہیں۔ پی آئی اے کے منافع بخش بین الاقوامی روٹس کو حریفوں کے حوالے کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ تباہی سرکار کہہ رہی کہ ملازمین ہی ادارے کا اصل مسئلہ ہیں، جبکہ اس سب کے پیچھے حکومت کی نااہلی اور ہوائی جہاز کی کمی ہے۔

حکومت نے حال ہی میں دعوی کرکے گمراہ کیا کہ پی آئی اے کے نقصانات کو کم کیا گیا ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اب تک پی آئی اے کا یہ انوکھا کاروباری منصوبہ نہیں دیکھا ہے۔

پی آئی اے کی سیکیورٹی، لائسنس اور حادثے کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں سول ایوی ایشن اور وزیر میں اختلاف نظر آیا۔ پی پی رہنمانے کہاکہ اتنے بڑے واقعات کے بعد بھی سول ایوی ایشن اور وزیر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

Related Posts