کراچی: سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسکردو کے بعد گلگت کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے اسکردو کے بعد ایک اور سیاحتی مقام کے لیے پروازوں میں اضافہ کر دیا۔
قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے گلگت کے لیے یومیہ 2 پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن نے کہا کہ یہ فیصلہ اسکول تعطیلات میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث اسکردو کے لیے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور اور کراچی سے براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
اس سے قبل لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جا رہی تھیں۔