کورونا وائرس کے باعث پارکس اتھارٹی نے جشنِ بہاراں کا میلہ منسوخ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کے باعث پارکس اتھارٹی نے جشنِ بہاراں کا میلہ منسوخ کردیا
کورونا وائرس کے باعث پارکس اتھارٹی نے جشنِ بہاراں کا میلہ منسوخ کردیا

کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر  پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے جشن بہاراں میلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کورونا  وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور آفس میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی کے رواں ماہ ہونے والے جشن بہاراں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جشن بہاراں میں بچوں کے لیے پلے ایریا ز، سرکس اور دیگر کھیل کود کی تمام سہولیات مہیا کی جانی تھی اس کے علاوہ پھولوں کی نمائش، فوڈ سٹریٹ، صوفی نائٹ، غزل نائٹ فوک گلوکاری کے مقابلے بھی شیڈول کا حصہ تھے۔ 

بہار کے جشن کیلئے  مختلف ثقافتوں کی نمائش، فلوٹس، مینا بازار اور دیگر تفریحی پروگرامز تشکیل دیے گئے تھے جو منسوخ کر دیے گئے ۔جشن بہاراں میلہ رواں ماہ 20مارچ سےراولپنڈی کے  علامہ اقبال پارک میں شروع ہونا تھا۔

 چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود  نے کہا کہ کورونا وائرس  پر قابو پاتے ہی راولپنڈی کی رونقیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی اور جشن بہاراں میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Posts