پیٹرولیم قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petroleum prices likely to rise by Rs 10

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے تیاری کرلی، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 10 روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر تک اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹراورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مانیٹری پالیسی سروے پالیسی ریٹ میں کمی تجویز کرتا ہے، ایف پی سی سی آئی

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ لیوی اور جی ایس ٹی کے مطابق تیار کی گئی ہے۔

پیٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے،قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کل کرے گی ،نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ہر ماہ 15 روز بعد پیٹرولیم قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب ملک میں ایل پی جی اور سی این جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts