اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے۔ جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست پر کمیٹی کی تشکیل سمیت کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ کابینہ ارکان نے ملک میں معاشی نمو میں بہتری پر وزیراعظم کو ڈیسک بجا کر مبارکباد دی۔
اس کے علاوہ کابینہ نے سی پیک سے متعلقہ چینی شہریوں کیلئے خصوصی ویزہ پیکیج اور کورونا سے متعلق سامان بوسنیا بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ پی ٹی وی کے نئے بورڈ اور کیپٹن (ر) منیر اعظم کی بطور چیئرمین پاکستان ٹوبیکو بورڈ تعیناتی کی منظوری بھی دی، جب کہ
اس موقعے پر کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا وزیراعظم نے کورونا کے دوران کمزور طبقے کیلئے جو اقدامات کیے اس سے ترسیلات زر، برآمدات ، صنعتی ترقی اور زراعت کے شعبے میں بہتری آئی۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ معاشی شرح نمو میں بہتری کی وجہ وزیراعظم کے کورونا کے دوران کمزور طبقے کیلئے کیے گئے اقدامات ہیں اور معاشی اعشاریے مسلسل مثبت ہو رہے ہیں جس کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔
اسد عمر نے کہا وزیراعظم نے ذاتی طور پر کنسٹرکشن کے کام کو لیڈ کیا، پاکستان میں چار میں سے تین فصلوں کی تاریخی پیداوار ہوئی۔ احساس پروگرام کے تحت دیئے گئے 200 ارب روپے اور بیرون ملک پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر سے معیشت میں تیزی آئی۔
یہ بھی پڑھیں : امن و امان کی تشویشناک صورتحال، وزیراعظم کی شیخ رشید کو سندھ کے دورے کی ہدایت