پاک فوج کے خلاف تقریر، مولانافضل الرحمان کے خلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوج ہم سب کی ہے اور ہم ہمیشہ غیرجانبداری کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
فوج ہم سب کی ہے اور ہم ہمیشہ غیرجانبداری کی بات کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان

پاک فوج کے خلاف تقریر کرنے پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی تقاریر اور ان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاک فوج کے خلاف تقریر پر جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست ایک شہری شاہجہان خان نے جمع کرائی ،درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان، چیئرمین پیمرا، مولانا فضل الرحمان اور وفاق کو فریق بنایا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مولانا فضل الرحمان کی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کی جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چئیرمین پیمرا مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر بھی پابندی عائد کریں۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم آفس سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ابھی تک مولانا فضل الرحمان کی تقاریر پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا؟درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزیراعظم عمران خان فریق بنایا گیا۔

خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ اپنے اعلان سے کسی صورت ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

جے یو آئی ف نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہوگا۔

Related Posts