کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا

اسلام آباد: کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا‘پارلیمنٹ ہاؤس کی مکمل اندرونی فیومیگیشن کی گئی۔

سینٹ اور قومی اسمبلی ہال، تمام چیمبرز اور دفاتر کی بھی فیومیگیشن کی گئی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے واش رومز، رہداریاں، سیڑھیاں اور پارکنگ ایریاز کو بھی مکمل طور پر جراثیم کش ادویات سے دھویا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر انتظامیہ کی جانب سے سی ڈی اے کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی تھی

ہدایت نامہ قومی اسمبلی کے جوائنٹ سیکرٹری انتظامی امور کی جانب سے جاری کیا تھا۔

دونوں ایوانوں کے جوائنٹ سیکریٹری انتظامیہ اور سی ڈی اے کے افسران نے اس کارروائی کی نگرانی کی

Related Posts