کوئٹہ میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے نمائشی میچ میں میزبان ٹیم کوئٹہ نے 185رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں پشاور زلمی کی دھواں دھار بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹس کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ افتخار احمد نے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر مشکل ہدف مقرر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پشاور زلمی کے وہاب ریاض کو آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز ختم کی۔
پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ سے قبل کوئٹہ میں خودکش دھماکہ
کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ افتخار احمد 94 اور خوشدل شاہ 36رنز بنا کر اہم کھلاڑی ثابت ہوئے۔ پشاور کے وہاب ریاض نے 3 جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے مخالف ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو اور دیگر شخصیات بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔ اسٹیڈیم کے باہر شائقین کے رش کے پیشِ نظر انٹری پوائنٹس بند کرنے پڑ گئے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کی ٹیم نے 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ شاہد آفریدی اور حارث 10ویں اوورز میں کریز پر موجود ہیں۔ ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 10 اوورز میں 108 رنز بنا لیے۔