پشاورزلمی نے ہدف کے تعاقب کی بہترین کوشش کی، ڈیرن سیمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاورزلمی نے ہدف کے تعاقب کی بہترین کوشش کی، ڈیرن سیمی
پشاورزلمی نے ہدف کے تعاقب کی بہترین کوشش کی، ڈیرن سیمی

اسلام آباد:پاکستان سْپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ فائنل میں ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرنے کی بہترین کوشش کی ہے۔

انہوں نے پشاور زلمی ٹیم کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل کا سیزن 6 جیتنے پر میں ملتان سلطانز کو مبارکباد دیتا ہوں ڈیرن سیمی نے کہا کہ اپنی ٹیم کیلئے میں یہی کہوں گا کہ آپ سب نے ایک اور زبردست مہم پر اچھی طرح لڑا۔

انہوں نے کہا کہ حالانکہ ہم سب مایوس ہیں لیکن اپنا سر اونچا رکھیں تاکہ اگلے سیزن میں مضبوطی سے واپسی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہار جیت کھیل کاحصہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا اعلان کر دیاہے، اعلان کردہ ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے تین،تین، لاہور قلندرزاور پشاور زلمی کے دو،دو اور کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کا انتخاب ممتاز سابق کھلاڑیوں اور موجودہ کمنٹیٹرز پر مشتمل پینل نے کیا ہے۔ اس پینل میں ڈیوڈ گاؤر، پومی ایمبنگوا،رمیز راجہ اور ثنا میر شامل ہیں پینل کی سربراہی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے کی۔محمد رضوان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کپتان نامزد کیا گیا ہے۔

ان کی متاثر کن قیادت کی بدولت ملتان سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ وہی ٹیم تھی جو لیگ کے کراچی مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود تھی۔محمد رضوان نے ٹورنامنٹ کے 12 میچز میں 500 رنز بنائے۔

اس دوران انہوں نے چارنصف سنچریاں بنائیں۔ وکٹ کیپر بیٹسمین نے ایونٹ کے دوران 45.45کی اوسط اور 127.87کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے۔

وکٹوں کے پیچھے 20شکار کرنے پر محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر بھی قرار دیا گیا ہے۔محمدرضوان اب تک مجموعی طور پر اعلان کردہ ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تیسرے کپتان نامزد ہوئے ہیں۔

اس سے قبل2019 میں سرفراز احمد اور 2020 میں شاداب خان کو ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کپتان نامرد کیا گیا تھا۔ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں منتخب کردہ 11 کھلاڑیوں کو ایونٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت شامل کیا گیا ہے۔

آصف علی،بابر اعظم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، اور وہاب ریاض دوسری مرتبہ ٹیم آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں۔ٹیم آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دو اوپنرز پاکستان کے کپتان بابر اعظم اورافغانستان کے بیٹسمین حضرت اللہ زازئی نامزد ہوئے ہیں۔

جس کے بعد کولن منرو،صہیب مقصود، محمد رضوان، اور آصف علی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے۔باؤلنگ لائن اپ کی قیادت وہاب ریاض کریں گے۔

مزید پڑھیں: ملتان پشاور زلمی کو زیر کرکے پی ایس ایل کا نیا چمپئن بن گیا

Related Posts