پشاور میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سرا پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے۔ ساری رات زیادتی کے بعد تشدد کیا اور استرے سے گنجا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا انیتا گزشتہ رات اپنی دوستوں کے ہمراہ پارٹی سےواپس آرہی تھی کہ فقیر آباد چابیانکلے کے علاقے سے نامعلوم ملزمان خواجہ سرا انیتا کو اغوا کرکے لے گئے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا انیتا کا کہنا ہے کہ ملزمان اسےساری رات زیادتی کا نشانہ بناتے اور تشدد کرتے رہے اور پھر میرےسر کے بال بھی مونڈھ دیئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا انیتا کو ملزمان نے نائٹ پارٹی سے واپسی پر اغواکیا ، ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہےجبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔