پشاور کی طالبہ نے اے سی سی اے کے امتحانات میں خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی  

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور کی طالبہ نے اے سی سی اے کے امتحانات میں خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی  
پشاور کی طالبہ نے اے سی سی اے کے امتحانات میں خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی  

پشاور: کویت میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کی تعلیم حاصل کرنے والی پشاور کی طالبہ عبیر عبدالحق نے خلیجی ممالک میں منعقدہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔

یہ دوسرا موقع ہے جب پشاور کی عبیرعبدالحق نے اے سی سی اے کے امتحانات میں خلیجی ممالک میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر سات مضامین میں پورے کویت میں ٹاپ کیا۔

ہونہار طالبہ کو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر یونیورسٹی کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دیا گیا ۔ عبیر عبدالحق کا کہنا ہے کہ اے سی سی اے ایک مشکل انتخاب تھا مگر لگن اور اساتذہ کی محنت نے منزل آسان بنا دیا۔

عبیر عبدالحق کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے شہر پشاور واپس آکر اپنے ملک  اور اپنی قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہے ۔ طالبہ نے کہا کہ خواتین کسی بھی فیلڈ میں جاکرکامیاب ہوسکتی ہیں مگر محنت شرط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے بچاؤاورآگاہی کیلئے گوگل کے ڈوڈل نے بھی ماسک پہن لیا

Related Posts