حکومت ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے، فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad ch
fawad ch

پشاور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے فروغ سمیت ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔

اسلامیہ کالج پشاور میں منعقدہ سائنسی میلے سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگر طلبہ ترقی کرنے کے خواہش مند ہیں تو انہیں سیاست کے علاوہ سائنس پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ آج پشاور کے لیے تاریخی دن ہے، ڈیجیٹل کمپلیکس میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال بعد پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا اور وہ کوئی پاکستانی لڑکی بھی ہوسکتی ہے، جس وقت ہم نے اپنا خلائی پروگرام شروع کیا تھا تو اس وقت چین و ہندوستان ہمارے پروگرام کے قریب بھی نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ 1971 اور پھر افغان جنگ کی وجہ سے ہماری توجہ تبدیل ہوگئی اور پھر پاکستان نے اپنے دفاع پر توجہ دی تو پھر ایٹمی طاقت بن کر دکھایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی نندن کو تو چائے اب بھی گرم لگتی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری میزائل ٹیکنالوجی کے متعلق بھارت سے بہتر کون جان سکتا ہے؟۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ان لڑائیوں سے باہر نکلنا ہوگا کہ کون سی مسجد سے چاند صیح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کمان اب بزرگوں کے بجائے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

Related Posts