سابق صدرِ مملکت جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی میں طویل عرصے علالت کے بعد دورانِ علاج انتقال کرگئے ہیں۔ انتقال کے وقت اُن کی عمر 79 سال تھی۔
آئیے اُن کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
یہ تصویر 8 اکتوبر 1998 میں لی گئی تھی جب اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نئے تعینات ہونے والے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف سے بات چیت کررہے ہیں۔
آرمی چیف جنرل پرویز مشرف 13 اکوبر 1999 کو قوم سے خطاب کررہے ہیں۔
14 جولائی 2001 کو نئی دہلی کے صدارتی محل میں بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے پرویز مشرف کا استقبال کیا۔
پرویز مشرف 10 نومبر 2001 کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔
24 جنوری 2002 کو جنرل پروزی مشرف اسلام آباد میں پاکستان ہیومن ڈویلپمنٹ فورم میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔
اس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے 2 اپریل 2002 کو کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان کے صدر جنرل پرویز مشرف کا استقبال کیا۔
امریکی صدر جارج ڈبلیو بش 4 دسمبر 2004 کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں اپنے پاکستانی ہم منصب پرویز مشرف سے ملاقات کررہے ہیں۔
پرویز مشرف 17 اپریل 2005 کو نئی دہلی میں ان کی ملاقات سے قبل بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے مصافحہ کر رہے ہیں۔
25 مارچ 2008 کو صدر پرویز مشرف نومنتخب وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد کے صدارتی محل میں حلف لے رہے ہیں۔
مشرف 18 اگست 2008 کو اسلام آباد میں صدارتی گھر سے نکلتے ہوئے سلامی دے رہے ہیں۔
پرویز مشرف، 24 مارچ 2013 کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے اپنی آمد کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔
2019 میں دبئی کے ایک اسپتال میں جنرل پرویز مشرف زیرِ علاج ہیں۔