لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چھاپے اور گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں۔ آئین اور قانون کے خلاف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈی جی پارلیمانی امور رائے ممتاز کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے محمد خان بھٹی اور عنایت اللہ لک کے گھروں پر چھاپوں پر بھی تنقید کی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس، ڈی جی پارلیمانی امور گرفتار