اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے خارجہ اُمور بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی کے اندر گزشتہ ماہ ہونے والے خودکش حملے کے مجرمان کو مثالی سزا دینے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، دہشتگردی کا واقعہ کراچی میں ہوا، کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ بھائیوں کے حقوق کو بہانا بنا کر دہشت گردی کا واقعہ ہوا، چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔
وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی پاکستانی یہ کبھی برداشت نہیں کر سکتا کہ مہمانوں کے ساتھ دہشت گردی کا واقعہ ہو، عوام نے خود دہشت گردی کو دیکھا ہے، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشت گردی دیکھی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مذہب کےنام پر شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، پاکستان کے تمام صوبوں کے عوام نے دہشت گردی دیکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ جلسہ، پاکستان تحریک انصاف نے جلسے کا مقام تبدیل کردیا