جلاؤ گھیراؤ کیس، اسدعمر، علیمہ اور عظمیٰ خان کی گرفتاری کی اجازت طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پولیس نے 9 مئی کے روز جناح ہاؤس حملے اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی گرفتاری کی اجازت طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان اسد عمر، علیمہ خان اور عظمیٰ خان تفتیش کے دوران قصور وار نکلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہد خاقان عباسی کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو مجرم ٹھہرایا، پولیس تفتیش کیلئے تینوں کو گرفتار کرنا ہے۔ علیمہ خان موقعے پر موجود تھیں جبکہ علیمہ اور عظمیٰ خان کو کیس میں نامزد نہیں کیا گیا۔

پی ٹی آئی وکیل برہان معظم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بیان عدالت میں پیش کریں جس پر ملزمان قصور وار قرار دئیے گئے ہوں۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم 161 کے تمام بیان دکھا دیں گے، جس کے بعد سماعت کچھ وقت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ہوا۔ عمران خان سمیت تحریکِ انصاف کی قیادت کو بڑے پیمانے پر الزامات، مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا ہے۔

Related Posts