کراچی: سندھ کے وزیر برائے آبپاشی، زکوٰۃ و عشر اور اوقاف سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔سال 2020 کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مزاحمتی اور نظریاتی سیاست نے محروم طبقات کی محرومی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں۔جاری کردہ ایک بیان میں سہیل انور سیال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی باتیں کرنے والے جمہوریت دشمن ہیں۔
جمہوریت اختیارات کی منصفانہ تقسیم کا نام ہے۔بااختیار اداروں سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے نچلی سطح پر عوام سے رابطہ و رشتہ بحال رکھا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں: خان صاحب !آٹے وگندم کا بحران غلطی نہیں آپ کی واردات ہے،مولا بخش چانڈیو