سیلاب زدگان کیلئے آنے والے امدادی جہاز پیپلز پارٹی ہضم کررہی ہے، عمران اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لیے آنے والے امدادی سامان کے جہاز پیپلز پارٹی ہضم کررہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ بلاول حکومت کی بہتری صرف ان کی اپنی دولت میں آئی ہے، وہ جب سے وزیر خارجہ بنے ہیں صرف 7 دن ہی پاکستان میں رہے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نہیں بلکہ بلاول اور اتحادی بیرونی طاقتوں سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن سے بھاگنے کے لیے سندھ کو ڈبونے والے بلاول اپنے قد سے بڑی باتیں کررہے ہیں، سیلاب زدگان کے جہاز تو پی پی ہضم کررہی ہے۔