عوام کوازخودکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے ہونگے،ایس ایم منیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر
اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں،ایس ایم منیر

کراچی: یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،سیکریٹری جنرل زبیرطفیل اورسابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق حلیم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت میں کورونا سے پھیلنے والی تباہی سے ہمیں سبق لینا ہوگا اور پاکستان میں کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے۔

ایس ایم منیرنے کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے پاکستان میں ہزاروں اموات ہوچکی ہیں اور اس سے بچاؤ کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ازخود خیال رکھنا ہوگا اور اس کیلئے ضروری ہے کہ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کیا جائے۔

غیرضروری بازاروں میں جانے سے اورلوگوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے،ملک میں کووِڈ-19کی ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کی جانب سے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان بہتر فیصلہ ہے کیونکہ نوٹوں کے بار بار استعمال سے بھی کورونا وائرس ایک سے دوسرے کا لگنے کا خدشہ رہتا ہے۔

انہوں نے تاجربرادری سے کہا کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں خریداروں کو ماسک کے استعمال کا پابند بنائیں۔زبیرطفیل نے کہا کہ عید الفطر پر عوام کیلئے اسٹیٹ بینک نے نئے نوٹوں کا اجراء نہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری حکومتی مشینری کووڈ19کی روک تھام کیلئے سرگرم ہے اور پاکستان پر اللہ تعالیٰ کا بے حد کرم ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان بے حد محفوظ ہے تاہم ہمیں مزید احتیاط رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ہفتوں کے لاک ڈاؤن اور عالمی کساد بازاری کے کمزور معاشی اشاریوں کے دوران، دنیا بھر کی حکومتیں اپنے ملکوں میں نئے کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے وبائی مرض سے نمٹنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔

ایسے میں خطرہ یہ ہے کہ لاک ڈاؤ ن کے بعد ایک دوسرے سے میل جول بڑھانے سے کورونا وائرس کا انفیکشن پھر سے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جیسا کہ بھارت میں سامنے آیا ہے۔طارق حلیم نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

Related Posts