عوام پریشان نہ ہوں، حکومت ملک کو چیلنجز سے نکالے گی، وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام پریشان نہ ہوں، حکومت ملک کو چیلنجز سے نکالے گی، وزیر اعظم
عوام پریشان نہ ہوں، حکومت ملک کو چیلنجز سے نکالے گی، وزیر اعظم

ڈیرہ اسماعیل خان:وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سمیت ملک کے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام پریشان نہ ہوں، حکومت ملک کو چیلنجز سے نکالے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد میں 90ارب روپے تقسیم کئے ہیں اور انہیں امدادی اشیاء فراہم کی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے مگر اس کے باوجود وہ موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں معاملہ موثر انداز میں اٹھایا جائیگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی بدانتظامی کے باعث حالیہ سیلاب اور بارشوں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا جسے مناسب منصوبہ بندی کے ذریعے روکا جاسکتا تھا۔

شہبازشریف نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی غفلت کی وجہ سے ملک کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا مسلسل سخت محنت اور لوگوں کی حمایت سے موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں گزشتہ حکومت نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچایا اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پربھی کام کو روک دیا۔

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیکورٹی فورسز کی طرف سے کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی سے مستقل بنیادوں پر نمٹنے کے راستے تلاش کرنے کیلئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائیگا۔اس موقع پر مواصلات کے وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد رک جانے والا ترقی کا سفر دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، شیری رحمن

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل کی تذویراتی اور جغرافیائی اہمیت ہے اور خطے کو بھرپور اہمیت دینا وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے۔

Related Posts