اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھانے کیلئے صحتمند لوگوں کو کورونا متاثرین بناکر قرنطینہ مراکز بھرنے کا انکشاف، اسلام آباد ایکسپو سینٹر میں لائے گئے سیکڑوں افراد نے انتظامی دعوؤں کا پول کھول دیا۔
قرنطینہ سینٹر میں لائے گئے دوسو سے زائد افراد انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی بیماری نہیں ہمیں جان بوجھ کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پکڑ کر یہاں لاکر بند کردیا گیا ہے اور کہا گیا کہ آپ کا کورونا وائرس کا علاج کیا جائے گا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاج تو تب کیا جائے گا اگر ہم بیمار ہوں گے، جب ہم ہیں ہی صحت مند تو پھر علاج کس چیز کا کیا جائیگا۔
اسلام آباد انتظامیہ بے حس ہو چکی ہے، صرف باتیں اور فوٹو سیشن تک محدود ہے اور کچھ بھی نہیں، ہمارا ابھی تک کورونا وائرس کا ٹیسٹ تک نہیں کیا گیا۔
https://www.facebook.com/mmnewsdottv/videos/1358918907830376/?t=3
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم نے ٹیسٹ کے لیے کہا تو ہمیں کہا گیا کہ آپ صرف ٹیسٹ چغتائی لیبارٹری سے ہی کروائیں جبکہ چغتائی لیبارٹری وال
فی ٹیسٹ آٹھ ہزار روپے وصول کررہے ہیں جو بھی بندہ چغتائی لیب سے ٹیسٹ کرواتا ہے اس کو فوری طور پر گھر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے ۔
یہاں تو اندھیر نگری مچی ہوئی ہے اگر وفاقی دارالحکومت کا یہ حال ہے تو باقی ملک کے لوگوں کے ساتھ کیا رویہ اپنایا جا رہا ہوگا ۔
ہمارے علاقوں تو کیا ملک میں کورونا وائرس نہیں ہمارے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں ہم کہاں سے آٹھ ہزار روپے چغتائی لیب والوں کو دیں ۔
انتظامیہ ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم ٹیسٹ صرف اور صرف چغتائی لیبارٹری سے کرائیں ، اس لیب سے ٹیسٹ کروانے کے بعد قرنطینہ سینٹر سے فوری گھر جانے کی اجازت مل جاتی ہے یہ بات ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔
ہم کھانا بھی اپنے ہی پیسوں سے منگوا رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے ہمیں یہاں کس مقصد کے لیے رکھا گیا ہے ،کیا ڈبلیو ایچ او کودکھانے کیلئے تعداد پوری کی جا رہی ہے، تعداد شو کرنے کے بعد ہمارے نام پر پیسے لے جائیں گے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ تو پیسے چاہئیں اور نہ کچھ اور چاہیے،بس اللہ کے واسطے ہمیں ہمارے گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کے لئے روٹی روزی کا انتظام کر سکیں۔
اگر ہمیں یہاں سے ایک یا دو دن میں نہ نکالا گیا تو ہم راست سخت اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ،اس قرنطینہ سینٹر میں کچھ بھی نہیں سوائے اس کے کہ باہر پولیس ہماری رکھوالی اور نگرانی کر رہی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سب جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے، کوئی کورونا وائرس نہیں سب جھوٹ کا پلندہ ہے، لاک ڈاؤن کرکے ذلیل و خوار کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا بے قابو، ملک میں متاثر ین کی تعداد 18 ہزار 114ہوگئی، 471 لقمہ اجل