حکومت کاماسک نہ پہننے والوں کو جیل میں ڈالنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People not wearing masks will be arrested, warns Lahore commissioner

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کمشنر لاہور محمد عثمان اور سی سی پی نے ماسک نہ پہننے والوں کو جیل میں ڈالنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمشنر لاہور نے سی سی پی او اور دیگر افسران کے ہمراہ کمشنر آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ شہر میں ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا روزانہ4 بجے کے بعد فلیگ مارچ ہو گا۔

مزید پڑھیں: کورونا کا خوف، سندھ حکومت نے شام 6بجے کے بعد خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی

کمشنر لاہورمحمد عثمان اورسی سی پی او غلام محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ اب جو ماسک نہیں پہنے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور اسے سزا دلوائی جائے گی، ماسک نا پہننے والوں کو قانون کے مطابق جیل میں ڈالا جائے گا اورریسٹورنٹس کے باہر پارکنگ ڈائننگ پر بھی پابندی ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس، فوج اور دیگر ادارے مل کر شہر کے تمام علاقوں کا دورہ کریں گے جب کہ مائیکروا سمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں آمد و رفت کو بالکل زیرو سطح پر لائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 142 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں اور پنجاب میں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔

Related Posts