لوگ تنقید بہت کرتے ہیں۔کریتی نے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف زبان کھول دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سب کے اپنے اپنے ترازو تیار ہیں۔کریتی نے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف زبان کھول دی
سب کے اپنے اپنے ترازو تیار ہیں۔کریتی نے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف زبان کھول دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین کے خلاف زبان کھولتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ تنقید بہت کرتے ہیں اور زیادہ تر افراد میں عدم برداشت پائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی اداکارہ کریتی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ لوگ آپ کو نظروں سے تولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ رواں برس میں نے محسوس کیا کہ عدم برداشت کے حامل افراد دوسروں کو ہر سمت سے تنقیدی نظروں سے گھورتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ نے کہا کہ لوگ آپ کو دائیں، بائیں اور مرکز سے گھورتے ہیں اور آپ کے کسی بھی فعل اور ہر بات کو پکڑ کر آپ پر تنقید کے حیلے بہانے ڈھونڈتے ہیں۔ صبر نام کی کوئی چیز نہیں اور لوگ منفی پہلوؤں کی تلاش میں رہتے ہیں۔

اداکارہ کریتی نے کہا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ کبھی کبھار آپ پریشان ہوسکتے ہیں اور ہر شخص کی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی میں مسائل ضرور ہوتے ہیں، پھر بھی ایک دوسرے کو برداشت کرنا اور بے جا تنقید نہ کرنا اچھی عادتیں ہیں جنہیں اپنانا چاہئے۔

ساتھی بھارتی اداکار ورن دھون کے حوالے سے اداکارہ کریتی نے کہا کہ ہم نے دل والے نامی فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اپنی نئی فلم میں اداکارہ کریتی ورن کے ہمراہ کامیڈی فلم بھیدیا میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نئی رومانوی فلم اظہار میں سنجے لیلا بھنسالی سے اشتراک کیلئے تیار

Related Posts