باشعور عوام نے پی ڈی ایم کو ہر جگہ مسترد کردیا ہے،حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری حکومت ہی نہیں پی ڈی ایم کے خلاف بھی سازشیں کر رہے ہیں،باشعور عوام نے پی ڈی ایم کو ہر جگہ سے مسترد کردیا ہے۔

اے این پی کے بعد باقی جماعتیں بھی دلبرداشتہ ہوچکی ہے ، پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی اس لئے عوام نے مسترد کردیا ،مفاد پرست ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ بغیر کسی سیاسی جدوجہد کے بلاول اور مریم دونوں ہی اپنے آپ کو وزیراعظم سمجھتے ہیں ، دونوں سیاسی نابالغ ابھی سیاست کی الف ب سے مکمل طور پر واقف نہیں ہوئے اور ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کے خواب دیکھ رہے ہیں ، ن لیگ او ر پیپلز پارٹی دو ہی پاکستان کی جماعتیں ہیں جہاں تجربہ کار اور پرانے سیاستدان بچوں کے پیچھے ہاتھ باند ھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔

سیاست عوامی خدمت کا نام ہے اور اس کے لیئے انسان کے اندر جذبہ ہونا چاہئے جبکہ بلاول اور مریم دونوں جن خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے تو ہمیشہ عوام کو لوٹا اور کرپشن کی ، یہ لوگ کبھی بھی عوام کی خدمت نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ مفاد کے لیئے بننے والے اتحاد کا انجام پورے ملک نے دیکھا ، پی ڈی ایم بنیادی طورپر ذاتی مفادات کے حصول کے لیئے بنایا جانا والا اتحاد تھا بہت جلد رہی سہی جماعتیں بھی پی ڈی ایم کو چھوڑ دیں گی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 80 روپے فی کلو مقرر کردی، شہزاد اکبر

اس کے بعد مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن ایکدوسرے پر الزام تراشیاں شروع کردیں گے ، عوام کو بے وقوف بنانے اور اپنی آخری سانسیں لیتی سیاست کو بچانے کے لیئے کوئی نیا شوشہ چھوڑیں گے اور دوبارہ سے نئے پیکٹ میں پرانا چورن بیچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف جیسے لوگ پاکستان کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں ان لوگوں نے اپنی عیاشیوں کی خاطر پاکستان کی غریب عوام کو بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کردیا ہے ۔

Related Posts