عوام نے عید سے قبل ہی 24 کروڑ روپے کی ٹکٹس خرید لی ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz passport

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بسیں اور جہاز چلانے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ ٹرین جو غریب کی سواری ہے کو پوری دنیا میں ایس او پیز کے ساتھ چل رہی اسے اجازت نہیں دی گئی، اگر پیر منگل تک اجازت نہیں ملی تو اس کے بعد ہم ٹرین نہیں چلاسکیں گے۔ہمارے لئے ٹرینیں چلانا مشکل ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ نے کہا کہ عوام نے عید سے قبل ہی 24 کروڑ روپے کی ٹکٹس خرید لی ہیں جو ہمارے لیے بڑا مسئلہ ہے اگر ٹرینیں چلانی ہیں تو ہمیں آج، کل یا پیر تک بتادیا جائے ورنہ بغیر کسی کٹوتی کے 15 روز کے اندر یہ 24 کروڑ روپے لوگوں کو واپس کردیے جائیں گے۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 15 اپ اور 15 ٹرینوں کی اجازت مل جائے تو ہم کراچی، ملتان اور فیصل آباد، پنجاب کے لیے ٹرین چلادی جائیں گی۔جس کے باعث غریب افراد کو سہولت مل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حفاظتی معاملات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ٹکٹ رکھنے والے کے علاوہ کسی اور کو اسٹیشن پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں ریل افسران مقرر کردیے گئے ہیں۔جوسارے معاملات پر گہری نظر رکھیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ آدھا تیتر آدھا بٹیر میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ صوبے بسز اور جہازوں کو اجازت دے رہے ہیں تو ریل جو کہ ساری دنیا میں وبا کے دوران مکمل فعال ہے،اور اس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کو قابو کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں الٹا ہورہا ہے کہ یہاں ٹرین چلانے کی اجازت نہیں ملی۔انہوں نے وفاق پر زور دیا کہ ٹرینیں چلانے کی اجازت دی جائے۔

Related Posts