ابتدا میں محبت کی بجائے لوگوں سے تنقید ملی۔ مایا علی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایا علی
ابتدا میں تعریف کی بجائے تنقید ملی۔ مایا علی

اسلام آباد: اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ شوبز میں کام اتنا آسان نہیں تھا اور اداکاری کی ابتدا میں لوگوں نے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے کی بجائے مجھ پر تنقید کے نشتر چلائے۔ کہا جاتا تھا کہ مایا اداکاری نہیں کرسکتی، یہ کیسے کام کر رہی ہے؟

میڈیا کو حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران مایا علی نے بتایا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کے آغاز پر بہت سے مسائل درپیش رہے، تاہم کچھ عرصے کے بعد جا کر لوگوں نے میرے کام تعریف کی اور میرے کردار کو سراہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری کا فیصلہ میرے والد کو سخت ناپسند تھا جس کی وجہ سے آٹھ سال تک انہوں نے مجھ سے بات کرنا گوارا نہیں کیا۔ میں  بولنے کی کوشش کرتی لیکن ان کی طرف سے کوئی ردِ عمل دیکھنے میں نہیں آتا تھا۔ وہ خاموش رہتے تھے اور یہ بات میرے لیے سخت تشویش کا باعث تھی۔

مایا علی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب میرے والد حیات نہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ وہ ہوتے اور میرے کام پر خوشی کا اظہار کرتے۔

یہ خبر بھی دیکھئے:  ماہرہ خان نانی اور دادی کا کردار کرنے کی خواہش مند

 

 

Related Posts