اسلام آباد کے جی ٹین مرکز سے اغوا کار نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، معصوم بچی کے شور مچانے پر عوام نے اغوا کار کو پکڑ لیا۔
اسلام آباد کے جی ٹین مرکز میں صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، اغوا کار کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا جو گاڑی میں سوار تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعظم کی صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقات، آڈیو لیکس پر گفتگو
اغواکار بچی کو پیسوں کا لالچ دے کر گاڑی میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے جانا چاہ رہا تھا جس کی کوشش کو عوام نے ناکام بنا دیا۔
اغواکار کے ساتھ گاڑی میں سوار ایک اور شخص بھی موجود تھا جو عوام کے حملے پر فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او رمنا کو اطلاع ملتے ہی انہوں نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوع پر پولیس ٹیمیں روانہ کیں اور ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔