عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ کی تاخیر سے جمع کراسکتے ہیں، حکومت کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People can submit electricity and gas bills 3 months late, Advisor Finance

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون کے باعث عوام بجلی اور گیس کے بل 3 ماہ بعد جمع کراسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نےکہا کہ متاثرہ کاروباری حضرات کے لیے 5 بڑے فیصلے کیے ہیں، چھوٹے کارخانوں کے متاثرہ ملازمین کے لیے 100 ارب رکھے جارہے ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے میں تاخیر کا نقصان حکومت خود برداشت کرے گی جس کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر جمع کرانے کی ضرورت نہیں، 3 ماہ بعد بھی جمع کرائے جاسکیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے کمزور طبقہ زیادہ خطرے میں ہے۔عمران خان

اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ بزنس مین مطمئن رہیں، حکومت ان کے پیچھے کھڑی ہے، بزنس مین کمیونٹی کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتے ہیں، کارباری برادری سے مل کر کورونا سے متعلق چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

Related Posts