ایک ماہ میں کورونا وائرس کی دوا تیار کرلیں گے۔روسی ماہرین کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ماہ میں کورونا وائرس کی دوا تیار کرلیں گے۔روسی ماہرین کا دعویٰ
ایک ماہ میں کورونا وائرس کی دوا تیار کرلیں گے۔روسی ماہرین کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو:  روسی طبی تحقیق کے ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کیلئے ایک مہینے کا وقت درکار ہے جبکہ دوا کی تیاری کیلئے وائرس سے شفایاب افراد کے خون سے استفادہ کیا جائے گا۔ 

روسی محققین کے مطابق جو لوگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوجائیں ، ان کے جسم کا مدافعتی نظام وائرس کا مقابلہ کرنے کے بعد اس قابل ہوجاتا ہے  کہ ان سے وائرس کی دوا تیار کی جاسکتی ہے جبکہ یہ تکنیک اس سے پہلے بھی کامیاب ہوچکی ہے۔

محققین کے مطابق مضبوط مدافعتی نظام رکھنے والے کورونا وائرس سے شفایاب افراد کے خون سے پلازمہ کی معمولی مقدار لی جاسکتی ہے جس سے صحت یاب فرد کے جسم کیلئے کوئی پیچیدگیاں پیدا نہیں ہوتیں جبکہ بیمار افراد کو فائدہ پہنچایاجاسکتا ہے۔

ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ 500 ملی لیٹر پلازمہ لے کر اینٹی وائرل امیونو گلوبین حاصل کیا جائے گا جس سے دوا کی تیاری کیلئے تقریباً 80 ہزار ڈالر کی رقم کی ضرورت ہے۔

کورونا وائرس انتہائی تیزی سے دنیا بھر کے 190 سے زائد ممالک کو متاثر کر رہا ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 9 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 47ہزار245 افراد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9لاکھ 36ہزار 45افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزارسے زائد  اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 47 ہزار245ہلاک

Related Posts