پیمرا نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیمرا نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی
پیمرا نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی لائیو کوریج پر پیمرا نے پابندی عائد کر دی۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور اس کے رہنماؤں کی تقریروں سمیت دیگر پروگراموں کو براہِ راست نشر نہ کریں۔

پیمرا کی جانب سے 28 اکتوبر کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی چینلز کو پروگرام براہ راست نشر نہ کرنے کی ہدایات پہلے بھی دی گئی تھیں، تاہم اس کی کمپلائنس بہت خراب ہے۔

آج ٹرانسمیشن کو مانیٹر کیا گیا، اس بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ تقریر کے دوران اداروں کے خلاف بیانات براہ راست نشر ہوئے، جو عدالتی حکم اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔

پیمرا نے انتباہی انداز میں کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، جس کے تحت لائسنس کی معطلی اور منسوخی بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:سائفر آڈیو انکوائری میں پیش رفت، شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

ٹی وی چینلز کو احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ ایسا مواد نشر کرنے سے گریز کریں جو (دانستہ یا نادانستہ) ریاستی اداروں کو بدنام کے مترادف ہے، اور اپنے ایڈیٹوریل بورڈز، ڈائریکٹرز، بیوروز اور رپورٹرز کو اس حوالے سے ہدایات دیں۔

Related Posts