افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے پر زور
آرمی چیف کا قومی سوچ کے ساتھ ہائبرڈ خطرات کا مل کر جواب دینے پر زور

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، پاک افغان بارڈر کنٹرولنگ کے اقدامات کے دور رس نتائج ثابت ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیانئے کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ پشاور پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ سمیت بارڈر پر باڑ لگانے اور قبائلی اضلاع میں ایف سی اور پولیس کی صلاحیتیں بڑھانے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

سپہ سالار نے افسران و جوانوں کی قبائلی اضلاع میں امن و استحکام کی کوشش کی تعریف کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف سی اور پولیس کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن اور استحکام کو تقویت دینے کے لیے کوششیں ثمر آور ثابت ہوں گی، بارڈر کنٹرول کے اقدامات کے دور رس نتائج ثابت ہوں گے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان بین الافغان ڈائیلاگ کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصول امن کے لیے سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیرپا امن و استحکام کے لیے فورسز اور مقامی لوگوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

Related Posts