شہری تیار رہیں، کراچی کیلئے مون سون الرٹ جاری، شہر قائد میں اس بار کتنی زیادہ بارش ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDMA monsoon alert for Karachi

سندھ کے پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کراچی کیلئے مون سون الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جولائی اور اگست کے درمیان بارشوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ پیش گوئی کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کی گئی۔پی ڈی ایم اے نے اجلاس کو بتایا کہ اس سال جولائی اور اگست کے درمیان 100 فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

کمشنر ھسن نقوی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو موسلادھار بارش سے نمٹنے کے لیے پیشگی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تیز بارش ہوتی ہے تو بڑے نقصان کا خدشہ ہے کیونکہ شہر میں بڑے نالے کچرے کی وجہ سے بھرے پڑے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے نالوں کی صفائی اور پانی کی مناسب نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے موثر انتظامات کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ ان احتیاطی تدابیر کے بغیر کراچی کے نشیبی علاقے مون سون کے موسم میں شدید سیلاب اور متعلقہ آفات کا سامنا کرنے کے زیادہ خطرے میں ہیں۔

Related Posts