حکمراں جماعتوں کا دھرنا، پی ڈی ایم کارکنان ریڈ زون میں داخل ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: حکمراں سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے کارکنان ریڈ زون میں داخل ہو گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دھرنا سپریم کورٹ کے سامنے ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق دھرنے کی کال پر انصار الاسلام، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر پارٹیوں کے کارکنان کی اسلام آباد آمد شروع ہوچکی ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے مابین مذاکرات ناکام ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت چاہتی تو عمران خان جیل میں ہوتے، مریم اورنگزیب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عدلیہ کو خبردار کرتے ہوئے  کہا کہ آج 1 سے 2 بجے تک احتجاج کا آغاز کریں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھرنے کا اسٹیج سپریم کورٹ سے تھوڑا پیچھے ہوگا۔ اگر الیکشن کمیشن یا وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے اسٹیج ہو تو اعتراض نہیں کیا جائے گا۔ اسٹیج سپریم کورٹ کے داخلی راستے پر نہیں لگایا جائے گا۔

قبل ازیں فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قافلے ملک کے مختلف شہروں سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔ پی ڈی ایم کارکنان ریڈ زون میں داخل ہوگئے تاہم نادرا چوک سے ہی پولیس نے انہیں واپس بھیج دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارکنان مارگلہ روڈ یا ایوب چوک سے ریڈ زون میں داخل ہوسکتے ہیں۔ جے یوآئی کارکنان نے ریڈ زون پولیس کی رکاوٹیں توڑیں اور ریڈ زون میں داخل ہوئے۔ اب کارکنان سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ چکے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں ہے تاہم ڈی چوک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری اور ایف سی کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

Related Posts