کراچی:اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ آج مریم نواز کے بغیر کراچی کے باغ جناح میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،جے یوآئی کی میزبانی میں ہونے والے جلسے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
باغ جناح جلسہ کو پی ڈی ایم نے استحکام پاکستان وحقوق سندھ جلسہ عام سے موسوم کیاہے ۔ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق جلسے سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی جس میں مولانا فضل الرحمن، میاں شہبازشریف، علامہ شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر، ڈاکٹر عبدالمالک، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی دیگررہنما خطاب کریں گے۔
جے یوآئی ترجمان کے مطابق جلسہ گاہ میں بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جس پر 500 افراد بیٹھ سکیں گے جبکہ پنڈال میں ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئی ہیں۔
جلسہ میں جییوآئی کے 10 ہزار رضا کار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے،پارٹی قیادت کیلئے اسٹیج کے عقب میں وی وی آئی پی راستہ تیار کیا گیا ہے،کارکنان نمائش چورنگی کی جانب سے پنڈال میں داخل ہوں گے،جلسہ گاہ میں وضو خانے اور عارضی واش روم بھی بنائے گئے ہیں اورجلسہ گاہ میں کھانے پینے کیلئے عارضی کنٹین قائم کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز