پی ڈی ایم قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا، لانگ مارچ کا اعلان متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM leadership meets today to discuss long march strategy

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پیدا ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور لانگ مارچ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف ویڈیولنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ممکن ہے کہ اپوزیشن اتحاد سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین انتخابات کے لئے امیدواروں کی منظوری دے گا۔

مزید پڑھیں: اثاثہ جات کیس، کیپٹن صفدر پر تحقیقات کا دائرہ وسیع، مریم نواز سے بھی تفتیش ہوگی

پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کیلئے پرعزم ہے تاہم پارٹی نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روزپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز حکومت کے خلاف احتجاج اور پارلیمانی پیش قدمی سے متعلق تمام فیصلے پلیٹ فارم سے کرنے پر اتفاق کیا ۔

حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی موجود تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جاب سے سردار ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، عطااللہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔

Related Posts