کورونا کیسز میں اضافے کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہے،خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Black fungus virus is also rise in Sindh, Khurram Sherzaman said

راچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث شہر میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد اموات ہورہی ہیں جس کی ذمہ داری پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما ارسلان فیصل مرزا، فضہ ذیشان، سرینہ عدنان اور دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی حکومت کی مثبت پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے ہم نے کورونا وائرس پر کسی حد تک قابو پا لیا تھا ۔اس وقت شہر کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ ماہ پی ڈی ایم کے جلسے جس کی میزبانی پیپلز پارٹی کر رہی تھی ، اس کے بعد کراچی میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز وزیر اعظم کوخط لکھا جس میں وہ کہتے ہیں کہ کورونا کے کیسز بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں، 32افراد ایک دن میں کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں، صوبے میں ہسپتال بھر چکے ہیں اور اموات کی شرح 1.6فیصد بتایا ہے۔

پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ ایک طرف کورونا صورتحال پر وزیر اعظم کو خط لکھتے ہیں اور دوسری طرف لاڑکا نہ میں جلسے کی میزبانی کررہے ہیں۔ یہ نالائق اعلیٰ کچھ دنوں بعد پھر فنڈز لینے کی خاطر ہاتھ جوڑ کر بیٹھیں گے اور کہیں گے کہ صوبے میں کورونا بے قابو ہوگیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول زرداری نے مولانا اور مریم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔یہ وہی مریم صفدر ہیں جن کے والد زرداری کو کہتے تھے کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا پیسہ نکالیں گے، زرداری کو لاڑکانہ اور لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے اور یہ وہی بلاول زرداری ہیں جن کے والد کہتے تھے کہ نواز شریف ایک قومی چور ہیں۔

مولانا فضل الرحمان جو اپنے حلیہ سے اسلام کے سفیر نظر آتے ہیں در اصل دین اور سیاست کی آڑ میں اپنی جائیدادیں بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں مولانا کی اربوں روپے کی جائیدادیں نکل آئی ہیں۔ ان تمام مفاد پرست جماعتوں کو ملکی مفاد سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سیاست کرتے ہیں۔ پی ڈی ایم قیادت وزیر اعظم پر دباو ڈالنے اور افواج پاکستان کی توہین کر کے این آر او لینے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھاکہ پی ڈی ایم قیادت عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ملکی ترقی سے خوفزدہ ہے۔

وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی کنسٹرکشن انڈسٹری ترقی کررہی ہے، اسٹاک ایکسچینج اوپر جارہا ہے، ہماری خارجہ پالیسی کامیاب ہو رہی ہے۔

پاکستان میں بیروزگاری کا خاتمہ ہورہا ہے، وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم روزگار فراہم کریں گے۔

پی ٹی آئی حکومت نے زرعی شعبے میں انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالے بی بی شہید کی برسی پر بلاول زرداری سے سوال کریں کہ جو لوگ ہمیشہ بی بی کے مخالف رہے اور کردار کشی کرتے رہے وہ آج کیسے بلاول کے بغل میں کھڑے ہیں۔سندھ میں کورونا پھیلانے والوں نے سندھ کے ہر شعبے کو تباہ کردیا ہے۔

سندھ حکومت پورے صوبے کو موئن جو دڑو میں تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے کی ویکسین دستیاب نہیں۔ تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے، اسکول وڈیروں کے اوطاق بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی صحت اور حفاظت کو لے کر سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ گزشتہ روز سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مدارس بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزید پڑھیں:کیا وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت 5 سال پورے کر پائے گی؟

ایک سوال کے جواب میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے قائدین قومی چور ہیں، قوم چاہتی ہے کہ ان کے خلاف کاروائیاں ہوں۔ ہمیں اپنی عدلیہ اور اداروں پر اعتماد ہے کہ وہ ان کو پابند سلاسل کریں گے۔

پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت کی وجہ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

احساس پروگرام کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو امداد دی گئی ہے ۔ہماری گزارش ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے کہ وہ موجودہ صورتحال پر پی ڈی ایم کے خلاف نوٹس لیں۔

Related Posts