عمران خان کی رخصتی کنفرم، نئے وزیراعظم کیلئے بھی اتفاق ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan announces appointment of new Army Chief in November

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا، اپوزیشن جماعتوں نے نئے وزیراعظم کے انتخاب پر بھی اتفاق کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتما د پر اتفاق ہوگیا ہے جبکہ عدم اعتما د کی صورت میں اب عمران خان کی حکومت ختم ہوجائیگی تاہم ابتدائی رابطوں میں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں انتخابات کی مدت طے کرنے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے 3 ماہ کے اندر انتخابات کے اعلان کی گارنٹی مانگ لی ہے تاہم پیپلزپارٹی اس بات پر بضد ہے کہ انتخابی اصلاحات کیے بغیر عام انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں،پیپلز پارٹی 6 ماہ میں انتخابات کرانے پر رضامندہے۔

پیپلز پارٹی نے تجویزدی ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی انتخابی اصلاحات کی جائیں کیونکہ انتخابی اصلاحات کے لیے نئی حکومت کو وقت درکار ہوگا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے انتخابات کی تاریخ پر مزید بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے اورابتدائی بات چیت میں پی ڈی ایم وزارت عظمیٰ سے دستبردار ہوگئی۔

باخبر ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے چھوٹے صوبے سے وزیراعظم کی تجویز پیش کر دی ہے،پیپلزپارٹی کاکہنا ہے کہ ‏وزیراعظم کا منصب حکومت کی اتحادی جماعت یا چھوٹے صوبے کو دیا جائے۔

Related Posts