پی سی بی نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کیلئے2 طرح کی کٹ کی رونمائی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pak u19 team
Pak u19 team

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی انڈر19 ٹیم کے لیے 2 طرح کی کٹ کی رونمائی کردی ہے، جہاں ملک اور بیرون ملک کھیلنے کے لیے کٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔

قومی انڈر نائنٹین کھلاڑیوں نے نئی کٹ کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تصاویر بھی بنوائیں ہے، انڈر19 ورلڈ کپ کی کٹ گزشتہ سال ورلڈ کپ میں قومی سینئر ٹیم کی کٹ سے مشابہت رکھتی ہے جو سبز رنگ کی ہے اور اس پر سفید رنگ سےنام درج کیے گئے ہیں۔

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ہوم اور اوے دو کٹ جاری کی گئی ہیں اور اوے میچوں کی کٹ پیلے اور ہرے رنگ کی ہے جس میں شرٹ پر پیلے کا امتزاج نمایاں ہے،آئی سی سی انڈر نائٹین کرکٹ ورلڈکپ 17 جنوری جنوری سے نو فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا جس میں قومی ٹیم کی قیادت روہیل نذیر کریں گے۔

Name: u 19 team photo session-6404.jpg Views: 0 Size: 491.3 KB

پاکستان کی ٹیم عالمی کپ کے گروپ سی میں موجود ہے جہاں وہ 19جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ سے ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، اس کے بعد پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ 22جنوری کو زمبابوے اور پھر گروپ کا آخری میچ 24جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی شاندار ہیٹ ٹرک

گروپ مرحلے کے بعد ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ بقیہ ٹیمیں پلیٹ چیمپیئن شپ میں شرکت کریں گی،سپر لیگ مرحلے کی چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 9فروری کو ٹائٹل کے لیے نبردآزما ہوں گی۔

پاکستان کی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ پاکستان کا ستارہ فخر سے سینے پر سجائیں اور اپنا بہترین کھیل پیش کریں۔

Related Posts