پی سی بی کا اہم اقدام، کرکٹ کلبوں کی جانچ پڑتال کیلئے فرم کی خدمات حاصل کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے تمام شہروں میں کرکٹ کلبوں کی جانچ پڑتال کیلئے ایک فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔

ProPakistan کے مطابق یہ خودمختار فرم اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کرکٹ کلبوں میں تمام کام کیسے چل رہے ہیں، انہیں کسی قسم کے تیکنیکی اور مالی مسائل کاسامنا تو نہیں، وہ یہ بھی دیکھے گی کہ وہاں پر کوئی غیرقانونی کام تو نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ ملک میں اس وقت فعال کرکٹ کلبوں کی تعداد 3،882 کے قریب ہے، خیبرپختونخواکے صوبے میں کل 844 کرکٹ کلب ہیں جبکہ سندھ میں 670، وسطی پنجاب میں 788، جنوبی پنجاب میں 517، بلوچستان میں 512 اور ناردرن ایریاز میں 491 ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے یہ امید کی جارہی ہے کہ یہ خودمختار فرم کرکٹ کلبوں کی اچھے سے جانچ پڑتال کرے گی کیونکہ پی سی بی نچلی سطح پر انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

خیال رہے کہ کرکٹ کلبوں کی جانچ پڑتال میں یہ بھی دیکھا جائے گا کلب میں شامل کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو اعلیٰ سطح پر کام کرنے کیلئے مطلوبہ سامان اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں یا نہیں۔

مزید برآں پی سی بی نے اس منصوبے پر عملدرآمد کرنے کیلئے درخواست گزار فرموں / تنطیموں کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کردیے ہیں۔

Related Posts