بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ahsan mani
بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع

لاہور: پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹرکے خلاف پی سی بی نے لندن کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیاہے۔

پی سی بی نے دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے اور داد رسی کی درخواست کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی آر کے درمیان پی ایس ایل 2019 کےتمام میچز براہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا تاہم صرف سات میچز کے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام روک دیاتھا۔

براڈکاسٹر حکام کے اس اچانک فیصلے اور ایونٹ کو خراب کرنے کی کوشش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل میچز جاری رکھنے میں نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سخت سبکی کے ساتھ شدید ذہنی کوفت بھی برداشت کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21نومبر سے شروع ہوگا

پی سی بی حکام نے فوری طورپر متبادل بندوبست کرکے ان میچز کو ٹی وی پر دکھانا ممکن بنایا۔ذرائع کے مطابق لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں کیے جانے والے مقدمے میں بطور ہرجانہ ایک بھاری رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے تاہم اس کی تفصیلات ابھی خفیہ رکھی جارہی ہیں۔

Related Posts