پاک سری لنکاکرکٹ سیریزکےلیے20ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک سری لنکاسیریزکےلیے20ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کےخلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے20ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کردیا ہے،احمدشہزاداورعمراکمل کانام بھی شامل۔

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کےخلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے20ممکنہ کھلاڑیوں کااعلان کردیا ہے،احمدشہزاداورعمراکمل کانام بھی شامل۔

پی سی بی کے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کپتان ، بابر اعظم نائب کپتان، احمد شہزاد ، آصف علی، عابد علی ، فخر زمان ، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، عثمان شنواری ، فہیم اشرف، حسن علی ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، محمد عامر ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان اور شاداب خان شامل ہیں۔

سیریز کے لئے قومی کیمپ 18ستمبر سے لاہور میں شروع ہوگا جبکہ24  ستمبر کو کیمپ لاہور سے کراچی منتقل ہوجائے گا۔ پی سی بی نے18  ستمبرکوکھلاڑیوں کوکیمپ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، مصباح الحق 21 ستمبر کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کریں گے

سری لنکا اور دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیم مینجمنٹ کا بھی اعلان کر دیاگیا ہے ، مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیں گے،وقاریونس بولنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ، منصور رانا ٹیم آپریشنز اور لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو مینیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، یاسر ملک ٹرینر، رضا راشد میڈیا مینیجر، طلحہ بٹ اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔

پی سی بی پر امید ہے کہ مہمان ٹیم25ستمبر کو کراچی پہنچے گی جہاں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز27ستمبر، 29ستمبر اور 2 اکتوبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز  5، 7 اور9 اکتوبر کو ہوں گے۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

Related Posts