پی سی بی کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak vs sri lanka test
پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اگلے ماہ کھیلی جائے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گا۔

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے 10 برسوں کے بعد میدان آباد ہو رہے ہیں جبکہ 2015 سے مختصر دورانیے کی کرکٹ کراچی اور لاہور میں ہو رہی ہے جس میں شائقین کرکٹ نے مہنگے داموں کے ٹکٹ ہونے کے باوجود دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے اس لیے اسی لحاظ سے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کو اندازہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اس طرح شا ئقین کرکٹ کی دلچسپی نہیں ہو گی جس طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یا ون ڈے کرکٹ میں ہوتی ہے اس لیے فیصلہ یہ کیا جا رہا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کے دام کم سے کم رکھے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ تماشائی اسٹیڈیمز کا رخ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ، میزبان ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں، آسٹریلیا کااعلان

ذرائع کے مطابق زیادہ سے ٹکٹ کی مالیت 500 روپے ہو سکتی ہے جس کے امکانات بھی کم سے کم ہیں جب کہ زیادہ انکلوڑرز کے ٹکٹوں کے نرخ 100 اور 200 روپے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکولوں کے بچوں کو بھی میچوں کے دوران اسٹیڈیمز مدعو کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ ٹکٹوں کی فروخت اور اس کے طریقہ کار کا اعلان کرے گا۔

Related Posts