پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے برطرف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر وسیم کو عہدے سے برطرف کردیا
پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر وسیم کو عہدے سے برطرف کردیا

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی انتظامیہ نے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے برطرف کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار کلین سوئپ شکست کے بعد چیف سلیکٹر محمد وسیم کو برطرف کردیا گیا، یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کا چارج سنبھال چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی 2019 کے آئین کو منسوخ کرنے اور سیٹھی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیٹی کو محکمانہ ڈھانچے کی بحالی پر کام کرنے کے مکمل اختیارات دینے کے بعد رمیز راجا اور ان کے بورڈ کو ہٹا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نجم سیٹھی کے چیئرمین پی سی بی بننے پر محمد عامر کا ردِ عمل

واضح رہے کہ سال 2020 میں محمد وسیم کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا، انہوں نے سال 1996 سے 2000 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل رکھی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر قومی ٹیم کو بدترین شکست ہوئی تھی جس کے بعد چیف سلیکٹر غلط فیصلوں کی وجہ سے تنقید کی زد میں تھے۔

Related Posts